لکھمی چند
بابا لکھمی چند یا لکھمی داس (12 فروری 1497ء-9 اپریل 1555ء) گرو نانک سے چھوٹے بیٹے تھے۔
لکھمی چند | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 12 فروری 1497ء سلطان پور لودھی |
وفات | 9 اپریل 1555ء (58 سال) کرتارپور |
والد | گرونانک |
والدہ | ماتا سلکھنی |
بہن/بھائی | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمبابا لکھمی چند کی ولادت 12 فروری 1497ء کو ماتا سلکھنی کے بطن سے سلطان پور لودھی موجودہ کپورتھلہ، پنجاب، بھارت میں ہوئی۔ بکرمی سمبت کے حساب سے ان کی ولادت 19 فالگن 1553 کو ہوئی۔ اپنے بڑے بھائی سری چند کے برخلاف لکھمی چند نے شادی کی اور ایک گھریلو زندگی بسر کی۔ پنجاب کا بیدی خاندان یہ دعوی کرتا ہے کہ وہ لکھمی چند کی اولادیں ہیں۔
بیدی خاندان
ترمیمسکھ مت کی متون میں بیدی خاندان کا آبائی تعلق گرو نانک کے دوسرے بیٹے لکھمی چند سے بتایا جاتا ہے۔ لوگ انھیں احتراما بابا لکھمی چند مہاراج کہا کرتے تھے۔ سکھ روایات کے مطابق بابا لکھمی مہاراج شکار کے بہت زیادہ شوقین تھے اور انھوں نے جنگل کے اندر جا کر کئی خطرناک جانوروں کا شکار کیا تھا۔ لیکن بعد میں انھوں نے چھوٹے کا شکار کرنا بند کر دیا۔[1]
بھائی کی نصیحت
ترمیمبابا سری چند مہاراج نے بڑے بھائی اور صوفی ہونے کے ناطے انھیں نصیحت کی کہ خدا کے دربار میں جب انصاف کا ترازو سب کے سامنے ہو گا اور نامہ اعمال تولا جائے گا تب انھیں جانوروں کے قتل کا حساب دینا ہوگا۔ بابا لکھمی چند اس نصیحت سے بہت دل برداشتہ ہوئے اور غصہ میں اپنی اہلیہ ماما دھنونتی اور اپنے نومولود بیٹے بابا دھرم چند کے پاس آئے اور ان دونوں کو گھوڑے پر سوار کراکر اپنے بھائی اور ان کے اہل خانہ سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو گئے۔ انھیں نے بھائی سے بس اتنا کہا کہ وہ ‘سچ کنڈ‘ (سچائی کا گھر) جا رہے ہیں تاکہ اپنے تمام قتل کا حساب دے سکیں۔
بابا دھرم چند
ترمیمان کے بیٹے کا نام بابا دھرم چند تھا اور ان کی شادی بابا اتم دیوان چند اور بی بی لاجونتی کی بیٹی سے ہوئی۔ ان سے دو بیٹے پیدا ہوئے جن کے نام مانک چند اور مہر چند تھے۔
وفات
ترمیمان کا کرتارپور (نزد راوی) میں 13 بیساکھ 1612 (بکرمی سمبت) مطابق 9 اپریل 1555ء میں انتقال ہوا۔
حوالہ جات
ترمیم- Kohli, Surindar Singh, ed., Janam`idkhi Bhai Bald. Chandigarh
- Vir Singh, Bhai cd., Purdtan Jannm Sdkhi. Amritsar, 1982
- Sant-okh Singh, Bhai, Sn Gur Pratdp Suraj Granth. AmriLsar, 1927-33
- Chhibbar, Kesar Singh, Kansdvalindmd Dasdn Pdfshdhidn Kd. Chandigarh, 1972
- Macanliffc, M.A., The Sikh Religion. Oxford, 1909
- Notes of Udasin Mahant Bikram Das