لیاری ایکسپریس وے
کراچی کی طویل ترین سڑکوں میں شمار کی جاتی ہے جس کی تعمیر کا مقصد کراچی میں باہر سے آنے والی ٹریفک کو شہر میں بلاروکاوٹ کسی بھی مقام پر کم سے کم وقت میں پہنچنے کو یقینی بنانا ہے۔ یہ سڑک لیاری ندی کے دونوں ں کناروں پر تعمیر کی گئی ہے اور شہر میں کئی مقامات پر اس میں داخل ہونے اور خارج ہوجانے کے راستے بنائے گئے ہیں۔ اس سڑک پر موٹر سائیکل اور بھاری گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ ناقدین کی نظر میں اس پابندی نے اس سڑک کی افادیت کو گھٹا دیا ہے کیونکہ شہر سے باہر سے آنے اور جانے والا 90 فیصد ٹریفک بھاری گاڑیوں پر ہی مشتمل ہوتا ہے اور کراچی میں موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جو اس سڑک کو استعمال نہیں کرسکتے۔ کئی مقامات پر یہ سڑک ابھی زیر تعمیر ہے۔