لیاقت آباد

علاقہ, کراچی, سندھ, اسلامی جمہوریۂ پاكستان

لیاقت آباد پاکستان کے شہر کراچی کا ایک رہائشی اور تجارتی علاقہ ہے جو کراچی کے وسط میں واقع ہے۔ اس کا پرانہ نام لالو کھیت تھا لیکن بعد میں اس کا نام تبدیل کر کے پاکستان کے سب سے پہلے وزیر اعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کے نام پر لیاقت آباد کر دیا گیا۔

یہ علاقہ ضلع کراچی وسطی کے لیاقت آباد ٹاؤن میں واقع ہے۔ اس کے اطراف میں گلبرگ، ناظم آباد، گلشن اقبال، جمشید کواٹر آباد ہیں۔

اس علاقہ میں کئی مارکیٹیں واقع ہیں جن میں سپر مارکیٹ، صرافہ بازار اور فرنیچر مارکیٹ بہت مشہور ہیں۔