لیجر
لیجر
بہی کھاتہ یا لیجر (Ledger) اس بنیادی بہی کھاتہ کو کہتے ہیں جس میں پیسوں کے لین دین کا حساب رکھا جاتا ہے۔ آج کل یہ کمپیوٹر فائل کی شکل میں بھی ہوتا ہے۔ بلکہ بہت سارے موبائل ایپلیکیشن ایسے آگئے ہیں جو بھی کھاتہ ہی کا کام کرتے ہیں۔ بہی کھاتے میں آمد، خرچ، باقی، جمع، ہر طرح کی رقم کے لیے الگ الگ کالم ہوتے ہیں۔ ہر لین دین کو تاریخ کے ساتھ لکھا جاتا ہے اور اس کا مکمل حساب رکھا جاتا ہے۔