لیڈنگ ویمین (انگریزی: Leading Women) ایک امریکی مشاورتی کمپنی ہے جس کا مقصد جنسی عدم برابری کے مقابلے کے لیے کام کرے جو تجارتی کمپنیوں میں اکثر دیکھی گئی ہے۔ اس کی تاسیس سوسان کولانٹوؤنو نے 2003ء میں کی۔[1][2] اس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ جنسی خلاء کو کم کیا جائے، خصوصًا تجارتی قیادت میں۔ اس معاملے میں یہ ادارہ ایسا کرنے میں مدد بھی کرتی ہے۔[3]

تحقیق ترمیم

اس ادارے نے 2,000 خواتین کے کیریئر کا جائزہ لیا اور یہ پتہ کیا کہ امیدواروں کیریئر کی ترقی کے لیے منتخب کرتے وقت ادارہ جات کاروبار اور حکمت عملی کی صلاحیت کے عوامل کو 2 بمقابلہ 1 کرتے ہیں۔ یہ روایتی کیریئر مشورے کے خلاف جو خواتین دیا جاتا ہے، جس میں بین شخصی صلاحیتوں پر کاروباری گر سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔[4] اس کی 2014ء میں انجام پانے والی ٹیڈ کانفرنش میں بھی تشہیر کی گئی تھی۔ [5] کولانٹوؤنو نے امتیازات پر تشویش ظاہر کی جو انسانی وسائل کی نظامت میں اور عہدوں کی ترقی کے بارے میں پائے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ یہ عام تاثر بھی پریشان کن ہے کہ خواتین میں تجارتی حکمت عملی اور مالیانی فہم سے نابلد ہیں۔ [6]

توسیع خدمات ترمیم

اکتوبر 2019ء میں ادارے نے توسیع کرتے ہوئے کانفرنس خدمات کو شامل کیا تاکہ ان کی خدمات ہر شخص کو مل سکے نہ کہ چند اعلٰی ادارہ جات کو ہی یہ میسر رہیں۔[7] اس کے ساتھ ہی کولانٹوؤنو نے اعلان کیا کہ وہ اس ادارے سے اواخر سال تک ہٹ جائیں گی۔ [8] سوسان کی جگہ کیلی لاک ووڈ پریمس نے لے لی۔[9] پریمس نے بیان دیا کہ تنوع اور شمولیت کسی بھی کمپنی کو مدد کر سکتی ہے، کیوں کہ اس سے شراکتیں اور ایجادات کو ہوا ملتی ہے، جس سے کاروباری مالیے کے حسابات بہتر کیے جا سکتے ہیں۔[10]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "5 inspiring TED talks by women leaders in 2014"۔ Forbes۔ دسمبر 29, 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ January 28, 2020 
  2. "Life in the afterglow of TED-talk fame"۔ Washington Post۔ دسمبر 28, 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 28, 2020 
  3. "Leadership Gender Gap Persists"۔ Risk and Insurance۔ جنوری 9, 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 28, 2020 
  4. "Four Reasons Women Make Great Executives"۔ Forbes۔ May 10, 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 28, 2020 
  5. "Susan Colantuno : The career advice you probably didn't get"۔ TED۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 28, 2020 
  6. "Leadership Gender Gap Persists"۔ Risk and Insurance۔ جنوری 9, 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 30, 2020 
  7. "Leading Women Introduces #ConferenceInABox" 
  8. "Mover & Shakers for Dec. 15, 2019"۔ Milford Daily News۔ دسمبر 21, 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 28, 2020 
  9. "How 'Frontier' Jobs Are Shaping the Gender Gap"۔ Forbes۔ دسمبر 18, 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 30, 2020 
  10. "Does Your Leadership Style Support Diversity?"۔ CIO۔ May 9, 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 30, 2020