لیڈی شری رام کالج برائے نسواں

لیڈی سری رام کالج برائے نسواں (انگریزی: Lady Shri Ram College for Women)دہلی یونیورسٹی سے ملحق خواتین کا ایک کالج ہے۔ یہ بھارت کے بہترین کالجوں میں سے ایک ہے اور یہاں آرٹز اور سماجیات کی تعلیم بہت معیاری ہوتی ہے۔[1]

لیڈی شری رام کالج برائے نسواں

تاریخ

ترمیم

لالا سری رام نے اپنی اہلیہ پھولن دیوی (لیڈی سری رام) کی یاد میں اس کالج کو 1956ء میں بنایا تھا۔ ابتدا میں یہ کالج دریا گنج، دہلی میں واقع ایک عمارت میں چلتا تھا۔ اس وقت میں کالج میں 299 طلبہ، 9 اساتذہ اور تین کورسز تھے۔ اب کالج 5 ایکر کے طول و عرض میں پھیلا ہے۔ اس کا کیمپس جنوبی دہلی کے لاجپت نگر میں ہے۔ فی الحال یہاں 2000 طلبہ، 150 سے زائد اساتذہ اور 16 کورسز ہیں۔[2]

شعبہ جات

ترمیم

لیڈی سری رام کالج میں بی اے، بی کام، بی اے پروگرام، بی ایس سی، بی ای آئی ایڈ جیسے کورسز مہیا ہیں۔ بی اے معاشیات، انگریزی، ہندی، تاریخ، فلسفہ، سیاسیات، سنسکرت، سماجیات اور علم نفسیات جیسے کورسز میں کرائے جاتے ہیں۔ بی کام آنرس کے علاوہ بی اے پروگرام کا کورس بھی موجود ہے۔ بی ایس سی میں ریاضی اور شماریات (Statistics)، پوسٹ گریجویٹ کورسز میں کونفلکٹ ٹرانسفارمیشن اینڈ پیس بلڈنگ ہے۔ اس کے علاوہ جرنلزم اور ماس کمیونی کیشن آنرس بھی کالج میں دستیاب ہے۔

انعقادات

ترمیم

لیڈی سری رام کالج کا سالانہ تہوار ترنگ بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ ترنگ کے ذریعے ملک بھر کے کالجوں کے طلبہ موسیقی، رقص، ڈراما، بحث و مباحثہ، فنون لطیفہ، کوز اور فلم جیسے مسابقوں میں حصہ لیتے ہیں۔ ان مسابقات کا مقصد ہن آہنگی پیدا کرنا اور طلبہ کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

لیڈی سری رام کالج میں 20 کلب بھی ہیں اور نصابی تعلیم کے علاوہ دیگر علوم و فنون میں طلبہ کو شمل کر کے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع دیا جاتا ہے جیسے فنون لطیفہ کے لیے ہائیو، بحث و مباحثہ کے لیے ڈبیٹنگ سوسائٹی اور ڈراما کے لیے ڈراما سوسائٹی وغیرہ۔ موسیقی میں کلاسیکی اور بین الاقوامی دونوں طرح کے کلب ہیں اور طلبہ میں خوب پسند کیے جاتے ہیں۔ ان سب کے علاوہ نیشنل سروس اسکیم، نیشنل اسپورٹس آرگنائزیشن یا نیشنل کیدیٹ کورپس میں حصہ لینا نا گزیز ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "INDIA'S BEST ARTS COLLEGES 2014"۔ 2016-08-13 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-01-17
  2. "Archived copy"۔ 2009-12-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-05-27{{حوالہ ویب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: آرکائیو کا عنوان (link) Article on Lady Shri Ram College for Women, delhilive.com on Sat, 02/06/2007-06:03

سانچہ:دہلی کالج