لیگرانج پوائنٹ (انگریزی: Lagrange point) خلا میں وہ مقام ہے جہاں سورج اور زمین کی مشترکہ کششِ ثقل متوازن ہو جاتی ہے۔ یہاں موجود کوئی بھی مصنوعی یا قدرتی چیز اگرچہ سورج کے مدار میں ہوتی ہے مگر زمین کے ساتھ ساتھ بھی سفر کرتی ہے۔ یہ جگہ چاند کے مقابلے میں 4 گنا دور، زمین و سورج سے بیرونی اور گہری خلا میں ہے۔کُل 5 لیگرانج پوائنٹس ہیں۔ ایل-1 زمین اور سورج کے درمیان جہاں زمین اور سورج کی کششِ ثقل متوازی ہو جاتی ہے۔ ایل-2 سورج اور زمین سے دور۔ ایل-4 اور ایل-5 زمین سے آگے اور پیچھے مدار میں۔ اور ایل-3 سورج کے پیچھے موجود ہے۔ عموماً بہت سے شہابیے ان پوائنٹس میں پہنچ جائیں تو زمین کی کشش میں قید ہو جاتے ہیں۔ اصل حیرت ایل-3 پر ہے جو ہر وقت زمین سے 30 کروڑ کلومیٹر دور ہوتا ہے یعنی سورج سے ڈبل فاصلہ، پھر بھی اُس چھوٹے سے خلائی حصے میں زمین کی کشش جانے کیسے دَر آتی ہے۔اگر آپ ایل-3 کی جانب اپنی سیٹلائٹ بھیج دیں تو وہ ایل-3 پر پہنچ کر زمین کی محبت محسوس کرتی رہے گی، دورانِ سفر ہرگز نہیں۔ مگر وہ ایل-3 پر زمین سے براہِ راست رابطہ نہیں کر سکے گی، بیچ میں بہت بڑے سورج کی وجہ سے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم