مائرس برگس ٹائپ انڈیکیٹر

مائرس برگس ٹائپ انڈیکیٹر (Myers-Briggs Type Indicator) یا ایم بی ٹی آئی کو شخصیت شناسی کا ٹیسٹ بھی کہا جاتا ہے۔ مائرس برگس ایک امریکی خاتون تھیں جنھوں نے اپنی بیٹی کیتھرین برگس کے ساتھ مل کر 1921 میں ایک آزمائشی چارٹ (Test) تیار کیا۔ اس ٹیسٹ کی مدد سے انسان کی شخصیت اور اس کے رجحانات کو پہچانا جاتا ہے۔ اس نظریے کے مطابق ہر انسان فطری طور پر مخصوص خصوصیات، مزاج اور رجحانات کا حامل ہوتا ہے۔ اس طرح شخصیت کی کُل 16 اقسام ہوتی ہیں اور ہر شخص ان اقسام میں سے کہیں ایک جگہ موجود ہوتا ہے۔ ماہرین نفسیات بتاتے ہیں کہ انسان کے شخصیت کے چار تفاعل (Factors)ہوتے ہیں جن کی بنیاد پر انسان اپنی زندگی بسر کرنا ہے اور معاملات کو برتتا ہے۔ ان میں ذاتی اندرونی و سماجی دنیا سے تعلق، منطق، مدرکات اور وجدان شامل ہے۔ ہر فرد میں یہ چاروں چیزیں موجود ہوتی ہیں لیکن ان کا تناسب ہر فرد میں مختلف درجات کا ہوتا ہے۔ تناسب کے اسی اختلاف سے مختلف قسم کی شخصیات سامنے آتی ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم
اس مضمون«‌مائرس برگس ٹائپ انڈیکیٹر» کا عنوان غیر اردو زبان یا اردو کلمہ نویسی میں ہے۔:

«‌مائرس برگس ٹائپ انڈیکیٹر» کا اردو متبادل ہوسکتا ہے۔ اردو متبادل ہونے کی صورت میں تبادلۂ خیال:مائرس برگس ٹائپ انڈیکیٹر پر اردو نام کا حوالہ دے کر «‌مائرس برگس ٹائپ انڈیکیٹر» کو اردو عنوان کے صفحے پر منتقل کر دیں۔

   کلمہ نویسی کے بارے میں جاننے کیلئے یہاں کلک کریں