مائکل چوسوڈوسکی (انگریزی: Michael Chossudovsky) اٹاوہ یونیورسٹی، اٹاوہ کے ایک مشہور پروفیسر ہیں۔ اگرچہ ان کا تعلق اقتصادیات سے ہے، انھوں نے دیگر سیاسی امور پہ بھی نظر ڈالی ہے۔ خاص طور پہ 9/11 کے واقعات اور دہشت گردی کے بارے میں لکھا ہے۔ سیاسی نظریہ سے انھیں ایک اشتراکی شخصیت سمجھا جاتا ہے۔ ان کے بے شمار شاگردوں نے انھیں ایک کینیڈین نوم چومسکی کہا ہے۔

انھوں نے اقوام متحدہ، World Health Organization, UNDP, International Labor Organization, United Nations Population Fund, اور کئی دوسری تنظیموں میں شرکت کی ہے۔