ماجد جہانگیر
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
ماجد جہانگیر کراچی میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد کا تعلق پنجاب اور والدہ کا حیدرآباد دکن سے تھا۔
ماجد جہانگیر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
وفات | سنہ 2023ء لاہور |
عملی زندگی | |
پیشہ | ٹیلی ویژن اداکار ، مزاحیہ اداکار |
درستی - ترمیم |
فنی کیرئیر
ترمیمماجد نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز معین اختر کے شو "سات رنگ" سے کیا جو پی ٹی وی پر نشر ہوتا تھا۔ 1979ء میں، انھوں نے پی ٹی وی کے مزاحیہ شو ففٹی ففٹی میں اسماعیل تارا ، زیبا شہناز ، بشریٰ انصاری اور اشرف خان کے ساتھ اداکاری کی۔ یہ شو ملک بھر میں مقبول اور مشہور ہوا اور اسی طرح کاسٹ بھی۔ ماجد اس شو کی مرکزی کاسٹ میں رہے ماجد جہانگیر نے 80 کی دہائی میں ڈراما سیریز ففٹی ففٹی سے شہرت پائی تھی۔[1]جب تک یہ 1985ء میں نشر ہونا بند نہیں ہوا۔ پھر ماجد امریکا چلے گئے اور اگلے 23 سال تک وہیں رہے۔ پاکستان واپس آنے پر، انھوں نے جیو ٹی وی کے لیے عامر لیاقت حسین کے شوز اور کامیڈی شو خبرناک میں شرکت کرکے اپنے کیرئیر کا دوبارہ آغاز کیا
انھوں نے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے لیے 22 سال کام کیا اور 4 فلموں میں اداکاری بھی کی۔[2]
اعزازات
ترمیماداکار ماجد جہانگیر کو ’’ ففٹی ففٹی ‘‘ کامیڈی سیریز میں ان کی یادگار کارکردگی پر صدر پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا،۔[3] حکومت نے انھیں 2020ء میں تمغا امتیاز سے بھی نوازا[4]
ذاتی زندگی
ترمیمان کی اہلیہ صبا ماجد کا انتقال 2020ء میں ہوا، 2016ء ءسے، وہ شدید مالی مسائل کے ساتھ جزوی فالج اور صحت کے دیگر سنگین مسائل میں مبتلا تھے،
وفات
ترمیم10 جنوری 2023ء کو لاہور میں طویل علالت کے بعد وفات پا گئے،[5]