مارمولک (انگریزی: The Lizard) ایک ایرانی فلم ہے، جس کی ہدایت کمال تبریزی نے دی ہے اور اس کی کہانی پیمان قاسم خانی نے لکھی ہے۔’’مارمولک کا مطلب ’چھپکلی ہے لیکن اس فلم میں کوئی چھپکلی بھی نہیں ہے۔ بلکہ فلم کا مرکزی کردار رضا مثقالی نامی ایک معمولی چور ہے جو چھپکلی کی طرح دیواروں پر چڑھنے کا ماہر ہے اور اسی لیے اسے ’رضا مارمولک‘ (یعنی ’رضا چھپکلی‘) کہا جاتا ہے

مارمولک (فلم)
فلم کا پوسٹر
ہدایت کارKamal Tabrizi
پروڈیوسرManouchehr Mohammadi
تحریرPeyman Ghasem Khani
ستارےپرویز پرستویی،
Bahram Ibrahimi،
Shahrokh Foroutanian،
Farideh Sepah Mansour،
Maedeh Tahmasebi
موسیقیMohammad Reza Aligholi
سنیماگرافیHamid Khozui-Abyaneh
ایڈیٹرHossein Zandbaf
تقسیم کارBarian Entertainment Ltd. (نان-یو ایس اے)،
Faradis (worldwide)،
ICA Projects (2005) (برطانیہ)
تاریخ نمائش
2004
دورانیہ
115 منٹ.
زبانفارسی زبان

کہانی ترمیم

مارمولک ایک چور کی کہانی ہے جسے اُس کی قسمت نے ایسی صورتِ حال سے دوچار کر دیا ہے کہ وہ عالمِ دین کا بہروپ اپناکر پھنس چکا ہے۔اسے فلم کے پہلے ہی منظر میں اُسے گرفتار ہوکر قید خانے کی شکل دیکھنی پڑتی ہے جہاں کا داروغہ اس بات کا قائل ہے کہ لوگوں جنت میں بھیجنے کے لیے زبردستی بھی کرنی پڑے تو جائز ہے۔ آخر ایک دن قید خانے کی صعوبتوں سے تنگ آکر خودکشی کرنے کی کوشش میں رضا اسپتال پہنچ جاتا ہے جہاں اس کے برابر میں ایک مولانا صاحب زیرِ علاج ہیں۔ مذہب بیزار رضا رفتہ رفتہ اُن کا دوست بن جاتا ہے، لیکن جس دن اُسے واپس قید خانے میں منتقل کیا جانا ہوتا ہے، اُس دن وہ مولانا کا لباس پہن کر اور اُن کا حلیہ اپنا کر اسپتال سے فرار ہوجاتا ہے۔ اور یہاں سے شروع ہوتا ہے فلم میں طنز و مزاح کا وہ سفر جو چہرے پر مسکراہٹیں بھی بکھیرتا ہے اور معاشرے کی منافقت پر چوٹ بھی کرتا ہے۔ رضا ملک سے فرار ہونے کی کوشش میں بذریعہ ٹرین سرحدی علاقے کا سفر کرتا ہے اور سفر کے دوران میں اس کے حُلیے کے باعث ہر شخص اُسے عالمِ دین سمجھتا ہے۔ چنانچہ ایک جگہ ٹرین رکتی ہے تو اُسے نماز کی امامت کے لیے آگے کر دیا جاتا ہے حالانکہ اُسے نماز پڑھنی بھی نہیں آتی۔ ایسے میں رضا کی حالت قابلِ دید ہوتی ہے۔ اور اس سے بڑھ کر یہ کہ جب وہ مطلوبہ علاقے پہنچتا ہے تو وہاں کے لوگ اُسے عالمِ دین سمجھ کر اپنی مسجد میں لے جاتے ہیں اور امام بنا دیتے ہیں۔ اب ایک طرف رضا کا وہ بہروپ ہے جس میں وہ اہلِ محلّہ کے لیے امامِ مسجد ہے تو دوسری طرف اُس کا اصل روپ ہے جسے وہ رات میں اختیار کرکے اُس شخص کو ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہے جس نے اُس کا جعلی پاسپورٹ تیار کرنا تھا۔

حوالہ جات ترمیم