ماریہ ڈووال کا نام دنیا کی مشہور ترین 'روحانی' شخصیات میں ہوتا ہے - وہ اب تک لاکھوں لوگوں کو بیوقوف بنا کر ان سے کروڑوں ڈالر لوٹ چکی ہیں - ان کا طریقہِ واردات انتہائی سادہ ہے - وہ غریب، نادار، بیمار اور عمر رسیدہ لوگوں کو 'ہاتھ سے لکھے' خط بھیجتی ہیں جن میں ان سے وعدہ کیا جاتا ہے کہ وہ ان لوگوں کے مسائل حل کر سکتی ہیں اگر انھیں کچھ رقم ارسال کی جائے - یہ 'ہاتھ سے لکھے' خط یقیناً کمپیوٹر سے بنائے جاتے ہیں جن کی تعداد لاکھوں تک پہنچتی ہے - بہت سے ضعیف الاعتقاد لوگ اپنی تمام جمع پونجی ان کے حوالے کر چکے ہیں۔[1]

ماریہ ڈووال

حوالہ جات

ترمیم