ماس ٹرانزٹ انڈر گراؤنڈ ریلوے ، لاہور

ماس ٹرانزٹ انڈر گراؤنڈ ریلوے پروجیکٹ لاہور (انگریزی: Mass Transit Underground Railway Project Lahore) وزیر اعلیٰٰ پرویز الٰہی نے کہا کہ وہ انڈر گراؤنڈ ٹرین سسٹم متعارف کرائیں گے، بلیو لائن، پرپل لائن اور ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے تعاون سے شروع کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بی او ٹی کی بنیاد پر بنایا جائے گا۔ اس پر پنجاب حکومت کا ایک پیسہ خرچ نہیں ہو گا۔ ویلنسیا سے کلمہ چوک، لبرٹی چوک، داتا دربار تک ایئرپورٹ تک زیر زمین ماس ٹرانزٹ سسٹم بنایا جائے گا۔ اورنج لائن کے آٹھ بڑے اسٹیشن بھی تیار کیے جائیں گے۔