ماضی شرطی یا تمنائی وہ فعل جس میں گذرے ہوئے زمانے میں کسی ہونے والے کام کے ساتھ تمنا یا شرط پائی جائے جیسے کاش وہ سچ بولتا، اگر اسلم محنت کرتا تو کامیاب ہو جاتا، حنا کراچی آتی تو چڑیا گھر دیکھتی، کاش تم سبق پڑھتے، اگر انیلا خط لکھتی، اِن جملوں میں بولتا، کامیاب ہو جاتا، دیکھتی، پڑھتے، لکھتی ماضی شرطی یا تمنائی ہیں۔

ماضی شرطی یا تمنائی ترمیم

ماضی شرطی یا تمنائی ترمیم

ایسا فعل جس میں گذرے ہوئے زمانے میں کسی کام کے ساتھ کوئی تمنا یا شرط پائی جائے اُسے ماضی شرطی یا تمنائی کہتے ہیں۔

یا

وہ فعل جس میں گذرے ہوئے زمانے میں کسی ہونے والے کام کے ساتھ تمنا یا شرط پائی جائے تو ایسے فعل کو فعل ماضی تمنائی یا شرطی کہتے ہیں۔

یا

ایسا فعل جس میں کسی کام کے کرنے یا ہونے میں گذرے ہوئے زمانے میں کوئی تمنا یا شرط پائی جائے اُسے ماضی تمنائی یا شرطی کہتے ہیں۔

ماضی شرطی یا تمنائی کی مثالیں ترمیم

کاش وہ سچ بولتا، اگر اسلم محنت کرتا تو کامیاب ہو جاتا، حنا کراچی آتی تو چڑیا گھر دیکھتی، کاش تم سبق پڑھتے، اگر انیلا خط لکھتی، اِن جملوں میں بولتا، کامیاب ہو جاتا، دیکھتی، پڑھتے، لکھتی ماضی شرطی یا تمنائی ہیں۔

ماضی تمنائی یا شرطی بنانے کا قاعدہ ترمیم

ماضی شرطی یا تمنائی بنانے کا قاعدہ یہ ہے کہ مصدر کی علامت ”نا“ کو دور کر کے آخر میں ”تا“ بڑھا دیتے ہیں جیسے کھانا مصدر کا ”نا“ دُور کر کے ”تا“ بڑھا دیتے ہیں تو ماضی شرطی یا تمنائی کھاتا بن جاتا ہے۔

ماضی شرطی یا تمنائی کی گردان ترمیم

دوڑنا یا جانا مصدر سے ماضی شرطی یا تمنائی کی گردان
واحد غائب جمع غائب واحد حاضر جمع حاضر واحد متکلم جمع متکلم
وہ دوڑتا وہ دوڑتے تودوڑتا تم /آپ دوڑتے میں دوڑتا ہم دوڑتے
وہ جاتا وہ جاتے توجاتا تم/آپ جاتے میں جاتا ہم جاتے
لکھنا اور دیکھنا مصدر سے ماضی شرطی یا تمنائی کی گردان
واحد غائب جمع غائب واحد حاضر جمع حاضر واحد متکلم جمع متکلم
وہ لکھتا وہ لکھتے تولکھتا تم /آپ لکھتے میں لکھتا ہم لکھتے
وہ دیکھتا وہ دیکھتے تودیکھتا تم/آپ دیکھتے میں دیکھتا ہم دیکھتے
آنا مصدر سے ماضی تمنائی یا شرطی کی گردان
واحد غائب جمع غائب واحد حاضر جمع حاضر واحد متکلم جمع متکلم
وہ آتا وہ آتے توآتا تم /آپ آتے میں آتا ہم آتے
وہ آتی وہ آتیں توآتی تم/آپ آتیں میں آتی ہم آتیں

اسم مفعول

ختمہ (۔) کی مثالیں

حوالہ جات ترمیم

[1][2]

  1. آئینہ اردو قواعد و انشاء پرزادی
  2. آئینہ اردو