ماضی مطلق
ماضی مطلق وہ فعل ہوتا ہے جو صرف گذرے ہوئے زمانے کو ظاہر کرتا ہے۔ جیسے عارف نے کتاب پڑھی، ناصر لاہور گیا، حنا نے خط لکھا، راشدہ نے کھانا کھایا، وغیرہ اِن جملوں میں پڑھی، گیا، لکھا اور کھایا ماضی مطلق ہے۔
ماضی مطلق
ترمیمماضی مطلق کا مفہوم
ترمیمماضی مطلق وہ فعل ہوتا ہے جو صرف گذرے ہوئے زمانے کو ظاہر کرتا ہے۔
- یا
ایسا فعل جو دُور یا قریب کی قید کے بغیر گذرے ہوئے زمانے کو ظاہر کرتا ہے ماضی مطلق کہلاتا ہے۔
- یا
وہ فعل جس میں کسی کام کا کرنا یا ہونا مطلق گذرے ہوئے زمانے میں پایا جائے۔
مثالیں
ترمیمعارف نے کتاب پڑھی، ناصر لاہور گیا، حنا نے خط لکھا، راشدہ نے کھانا کھایا، وغیرہ اِن جملوں میں پڑھی، گیا، لکھا اور کھایا ماضی مطلق ہے۔
ماضی مطلق بنانے کا قاعدہ
ترمیمیہ فعل مصدر کی علامت ”نا“ دور کر کے ”ا“ یا ”ی“ بڑھا دینے سے بنتا ہے۔ افعال لازم میں اس کی گردان فاعل کے مطابق ہوتی ہے، جبکہ افعال متعدی مفعول کے جنس کے حساب سے تبدیل ہوتے ہیں اور فاعل میں نے لگ جاتا ہے۔ اگر مفعول میں "کو" لگا ہو یا اگر مفعول ایک باجان ضمیر ہو تو فعل مذکر واحد شکل میں آتا ہے۔
- مثالیں
پڑھنا سے پڑھا، کھانا سے کھایا، دیکھنا سے دیکھا، آنا سے آیا، کھیلنا سے کھیلا، پینا سے پیا، وغیرہ
ماضی مطلق کی گردان
ترمیمآنا مصدر سے ماضی مطلق کی گردان
واحد غائب | جمع غائب | واحد حاضر | جمع حاضر | واحد متکلم | جمع متکلم |
---|---|---|---|---|---|
وہ آیا | وہ آئے | تو آیا | تم آئے | میں آیا | ہم آئے |
وہ آئی | وہ آئیں | تو آئی | تم آئیں | میں آئی | ہم آئیں |
ہنسنا مصدر سے ماضی مطلق کی گردان
واحد غائب | جمع غائب | واحد حاضر | جمع حاضر | واحد متکلم | جمع متکلم |
---|---|---|---|---|---|
وہ ہنسا | وہ ہنسے | تو ہنسا | تم ہنسے | میں ہنسا | ہم ہنسے |
وہ ہنسی | وہ ہنسیں | تو ہنسی | تم ہنسیں | میں ہنسی | ہم ہنسیں |
سونا مصدر سے ماضی مطلق کی گردان
واحد غائب | جمع غائب | واحد حاضر | جمع حاضر | واحد متکلم | جمع متکلم |
---|---|---|---|---|---|
وہ سویا | وہ سوئے | توسویا | تم سوئے | میں سویا | ہم سوئے |
اوہ سوئی | وہ سوئیں | تو سویا | تم سوئے | میں سویا | ہم سوئے |
لکھنا مصدر سے ماضی مطلق کی گردان
واحد غائب | جمع غائب | واحد حاضر | جمع حاضر | واحد متکلم | جمع متکلم |
---|---|---|---|---|---|
اس نے اکھا | انھوں نے لکھا | تو نے لکھا | تم نے لکھا | میں نے لکھا | ہم نے لکھا |
اس نے لکھی | انھوں نے لکھی | تو نے لکھی | تم نے لکھی | میں نے لکھی | ہم نے لکھی |
اس نے لکھے | انھوں نے لکھے | تو نے لکھے | تم نے لکھے | میں نے لکھے | ہم نے لکھے |
اس نے لکھیں | انھوں نے لکھیں | تو نے لکھیں | تم نے لکھیں | میں نے لکھیں | ہم نے لکھیں |
چند افعال ماضی مطلق کی قائدہ سے الگ گردان کرتے ہیں۔ مثلاً کرنا اور جانا:
جانا مصدر سے ماضی مطلق کی گردان
واحد غائب | جمع غائب | واحد حاضر | جمع حاضر | واحد متکلم | جمع متکلم |
---|---|---|---|---|---|
وہ گیا | وہ گئے | تو گیا | تم گئے | میں گیا | ہم گئے |
وہ گئی | وہ گئیں | تو گئی | تم گئیں | میں گئی | ہم گئیں |
کرنا مصدر سے ماضی مطلق کی گردان
واحد غائب | جمع غائب | واحد حاضر | جمع حاضر | واحد متکلم | جمع متکلم |
---|---|---|---|---|---|
اس نے کیا | انھوں نے کیا | تو نے کیا | تم نے کیا | میں نے کیا | ہم نے کیا |
اس نے کی | انھوں نے کی | تو نے کی | تم نے کی | میں نے کی | ہم نے کی |
اس نے کیے | انھوں نے کیے | تو نے کیے | تم نے کیے | میں نے کیے | ہم نے کیے |
اس نے کیں | انھوں نے کیں | تو نے کیں | تم نے کیں | میں نے کیں | ہم نے کیں |
مفعول کے ساتھ مثالیں
ترمیم- میں نے جامن کھایا۔
- میں نے روٹی کھائی۔
- میں نے جامن کھائے۔
- میں نے روٹیاں کھائیں۔