مالی کی علاقائی تقسیم
(مالی کے علاقے سے رجوع مکرر)
جمہوریہ مالی کو 8 علاقوں اور ایک دارالحکرمتی ضلع میں تقسیم کیا گیا ہے اور ان علاقوں کو مزید 49 سرکلز (cercle) میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر علاقہ کو علاقہ کے اہم شہر یا صدر مقام کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ علاقوں کو مزید سرکلز (cercles) میں تقسیم کیا گيا ہے جن کی تعداد 49 ہے۔ سرکلز اور دارالحکومتی ضلع کو مزید چھوٹی اکائیوں یا ارونڈسمینٹس (arrondissements) میں تقسیم کیا گيا ہے۔
مالی کے علاقے درج ذیل ہیں۔
نام علاقہ | علاقہ نمبر | رقبہ (کلومیٹر2) | آبادی مردم شماری 1998 |
آبادی مردم شماری 2009 |
---|---|---|---|---|
کیز | علاقہ I | 119,743 | 1,374,316 | 1,996,812 |
کولیکورو | علاقہ II | 95,848 | 1,570,507 | 2,418,305 |
بماکو | غیر نمبر وار | 252 | 1,016,296 | 1,809,106 |
سیکاسو | علاقہ III | 70,280 | 1,782,157 | 2,625,919 |
سیگو | علاقہ IV | 64,821 | 1,675,357 | 2,336,255 |
موپٹی | علاقہ V | 79,017 | 1,484,601 | 2,037,330 |
ٹمبکٹو | علاقہ VI | 496,611 | 442,619 | 681,691 |
گاو | علاقہ VII | 170,572 | 341,542 | 544,120 |
کڈال | علاقہ VIII | 151,430 | 38,774 | 67,638 |