ماکیندو گردوارہ
ماکیندو گردوارہ (انگریزی: Sikh Temple Makindu, Makindu) مرکزی نیروبی سے ممباسا روڈ پر نیروبی سے تقریباً 104 میل (170 کلومیٹر) کے فاصلے پر ماکیندو میں واقع ہے۔ اسے 1926ء میں سکھوں نے بنایا تھا جو ساحل (ممباسا) سے لے کر وکٹوریہ جھیل تک اور اس سے آگے یوگنڈا تک یوگنڈا ریلوے لائن کی تعمیر پر کام کر رہے تھے۔