مادرانہ رشتہ یا رشتۂ امومت ایک رشتہ ہے جو ایک ماں اور اس کے بچے کے درمیان ہوتی ہے۔ حالاں کہ عام طور اس کو حمل اور زچگی سے جوڑا جاتا ہے، ماں کا بندھن کبھی کبھار اس وقت بھی رو نما ہو سکتا ہے جب زیر نگہداشت بچے سے کوئی فطری رشتہ نہ ہو جیسے کہ تبنیت کے معاملے میں۔

ایک ماں اپنی اولاد کو خود کے اوپر تھامے ہوئے ہیں۔
دریائی شیرنی ماں اپنے نومولود کے ساتھ
پیلے پیٹ والی ایک مرموٹ ماں اپنی اولاد کا بوسہ لیتے ہوئے۔.

جسمانی اور جذباتی عوامل، دونوں ماں اور بچے کے بندھن کے عمل پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ جدائی کے تجسس کی بدنظمی کی صورت میں ایک بچہ خوف زدہ اور بے حد گھبرایا ہوا ہوتا ہے، خصوصًا جب وہ اپنے سے محبت کرنے والوں سے الگ ہوتا ہے، جو اکثر یا تو ماں باپ میں سے کوئی ایک یا کوئی اور پرورش کنندہ ہو سکتا ہے۔ نئی مائیں ہمیشہ اپنی اولاد سے فوری محبت کا جذبہ نہیں محسوس کرتی ہیں۔ اس کے بر عکس یہ بندھن ایک طویل عرصے کے روابط پر محیط ہو سکتا ہے۔ بندھنوں میں مضبوطی اور استقامت گھنٹوں، دنوں، ہفتوں یا کبھی کبھی تو مہینوں کے عرصے پر محیط ہو سکتی ہے۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Jiří Winkler (2000)۔ "Utváření mateřského pouta v těhotenství" [Development of the maternal bond during pregnancy]۔ Časopis Lékařů Českých (بزبان التشيكية)۔ 139 (1): 5–8۔ PMID 10750284