متسیہ پران
پران کے لغوی معنی ہیں قصے اور کہانیاں۔ہندو مت میں پران سے مراد تاریخ اور مہا پرشوں کی سوانح حیات ہیں۔ان پرانوں میں گہرے اور عمیق مسائل کو علاقائی حکایات کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔انھی پُرانوں میں ایک مشہور پُران کا نا" متسیہ پران"ہے۔ متسیہ کا مطلب مچھلی ہے۔ اس کتاب سے پتہ چلتا ہے کہ صرف ایک ہی دیوی ہے جسے ہندوستان کے مختلف حصوں میں الگ الگ ناموں سے جانا جاتا تھا لیکن وقت کے ساتھ لوگوں نے انھیں مختلف دیویوں کے طور پر ماننا شروع کر دیا۔ بنگال کے علاقے کے لوگ اس ایک دیوی کو" درگا" کے نام سے پُکارتے تھے