مثلہ مثلہ لغت میں عبرتناک سزا کو کہتے ہیں اور اصطلاح میں کسی انسان کے ناک کان وغیرہ کاٹ کر صورت بگاڑدینا مثلہ کہلاتا ہے۔شریعت کی رو سے جس طرح زندہ انسان عزت وتکریم کا مستحق ہے ایسے ہی مردہ انسان کی عزت وتکریم لازم ہے۔جس طرح زندہ انسان کو تکلیف دینے سے تکلیف ہوتی ہے اسی طرح مردہ کو بھی تکلیف ہوتی ہے۔آپ ﷺنے فرمایا مردے کی ہڈی توڑنا اور اسے ایذا پہنچانا ایسا ہی ہے جیسے زندہ کی ہڈی توڑنا[1] چنانچہ اس وجہ سے شریعت نے مثلہ سے منع کیاہے کیونکہ اس میں انسان کی صورت بگاڑنا اور اس کی توہین و تذلیل کرنا ہے۔ [2]

حوالہ جات ترمیم

  1. سنن ابي داؤد، كتاب الجنائز، ج:2،ص:104
  2. شرح معاني الآثار:ج:3،ص:79،رقم الحديث:4912