مجذوب چشتی ایک مزاحیہ سنجیدہ اور نعت گو شاعر تھے۔

قلمی نام مجذوب چشتی اصل نام محمد نواز اختر جبکہ مجذوب تخلص تھا۔

پیدائش

ترمیم

14 فروی 1938ء میں کٹھیالہ ورکاں ضلع شیخوپورہ(پنجاب) ، پاکستان میں پیدا ہوئے۔

حالات زندگی

ترمیم

مزاحیہ شاعری ان کی پہچان ہے نعتیہ شاعری بھی کی کٹھیالہ ورکاں ضلع شیخوپورہ(پنجاب) ، پاکستان میں سکونت تھی 1970ء سے لے کراپنی وفات2008 تک ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے بہت معروف اور ممتاز شعرا میں شمار ہوتا تھاکئی صاحبان ذوق کو ان کا مزاحیہ اور سنجیدہ کلام آج بھی یاد ہے

ایک ادبی اور دینی گھرانے میں آنکھ کھولی ، آغاز ہی سے درس و تدریس کا سلسلہ جاری رہا۔ مجذوب چشتی کے والد محبوب عالم چشتی غیر ارادی حافظِ قرآن تھے اور بہت اعلٰی ادبی ذوق کے حامل تھے، فارسی میں شعر بھی کہتے تھے۔ اسی وجہ سے مجذوب چشتی کے میلان دین و ادب سے رہا۔ ابتدائی زندگی گاؤں میں گزاری مگر مختلف مشاعروں میں شرکت اور دوست احباب سے ملنے ہر ہفتے لاہور آیا کرتے تھے، بشیر منذر، حفیظ تائب، واصف علی واصف ، انور مسعود، احمد ندیم قاسمی، ساغر صدیقی اور بے شمار ہمعصروں سے ملاقات رہتی۔

کلام

ترمیم

تضمینیہ قطعہ

ترمیم

دو بجے تھے رات کے ، ہر سمت تھا گہرا سکوت اور میں فرما رہا تھا شوق سے مشقِ سخن

جاگ اٹھی بیگم اچانک چیخ کر اس نے کہا

تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن ، اپنا تو بن

سنجیدہ کلام

ترمیم

جُرمِ خواہش کیجئے گا سوچ کر

اس کی ہیں مجذوب تعزیریں بہت [1]


تمام لوگ کیوں واقف ہیں نام سے میرے

میری تو شہر میں اک تم سے واقفیت ہے


میرے خیال کی سچائی تک نہیں پہنچے

ابھی وہ بات کی گہرائی تک نہیں پہنچے


غبارِ کرب سے چہرہ گلاب کون کرے

تلاش رات کے وقت آفتاب کون کرے


تیرے وعدوں کا اعتبار نہیں

پھر بھی ہم اعتبار کرتے ہیں

سوتے شب کو نہیں ستارے بھی

کیا کہیں یہ بھی پیار کرتے ہیں


بے زباں کرتے ہیں تقریریں بہت

لفظ گنتی کے ہیں تفسیریں بہت

مزاحیہ کلام

ترمیم

بڑھ گیا ہے ریٹ رشوت کا گرانی کے سبب

پڑھ چکے ہوں گے خبر یہ آپ بھی اخبار میں

آئیے کر لیں پسِ دیوار طے شرطیں تمام

خاندانی آدمی لڑتے نہیں بازار میں


وفات

ترمیم

12 جولائی 2008ء لاہور (پنجاب) - پاکستان میں وفات پائی۔اور لاہور میں دفن ہوئے۔

تصانیف

ترمیم
  • ذکر نبی ﷺ نعتیہ مجموعہ جو 2009ء میں طبع ہوا[2]
  • مجذوب کی بڑ ، مزاحیہ قطعات
  • چڑیا گھر، بچوں کے لیے
  • زاویہ فکر، مجذوبیات اور کشکول[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "جُرمِ خواہش کیجئے گا سوچ کر"۔ SukhanGo۔ SukhanGo [مردہ ربط]
  2. وفیات نعت گویان پاکستان:صفحہ 94 ڈاکٹر محمد منیر سلیچ: نعت ریسرچ سنٹر کراچی
  3. https://dailypakistan.com.pk/E-Paper/Lahore/2015-12-23/page-12/detail-27

+