محبوب عالم 1948ء میں ٹنڈوغلام علی، ماتلی ضلع حیدرآباد میں پیدا ہوئے تھے۔ تاریخ میں ماسٹرز کرنے کے بعد انھوں نے سندھی فلم سورٹھ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ پھر پاکستان ٹیلی وژن کے کئی ڈراموں میں چھوٹے بڑے کردار ادا کیے تاہم 1979ء میں ٹیلی وژن کے مشہور ڈراما سیریل وارث میں چوہدری حشمت کا کردار ادا کرکے وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد انھوں نے ٹیلی وژن کے کئی اور سیریلز میں بھی کام کیا جن میں دہلیز، سمندر، وقت، لازوال اور پیاس کے نام قابل ذکر ہیں۔ انھوں نے اردو، سندھی، سرائیکی، پنجابی اور پشتو کی 50 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ خود بھی چند فلموں کی ہدایات دیں۔ 18 مارچ 1994ء کو پاکستان ٹیلی وژن، ریڈیو اور فلم کے معروف اداکار محبوب عالم کراچی میں وفات پاگئے۔ ٹنڈوغلام علی، ماتلی ضلع حیدرآباد میں اپنے آبائی قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں

محبوب عالم (اداکار)
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 14 مارچ 1948ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 20 مارچ 1994ء (46 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار ،  ٹیلی ویژن اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں