محمد اسلم رضا الازہری ولد حاجی محمد شفیع جو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل مظفرگڑھ تھانہ روہیلانوالی ڈاکخانہ وسندے والی کے سکنہ رگ والہ میں 7-5-1984 کو پیدا ہوئے انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں ہی حاصل کی اور قرآن مجید چھوٹی عمر میں ہی حفظ کر لیا تھا اور مزید تعلیم کے حصول کے لیے صوبہ سندھ کے شہر حدیرآباد کا سفر کیا جہاں رکن الاسلام جامعہ مجددیہ سے درس نظامی انٹر میدیٹ اور بی اے اور ایم کے مساوی ڈگریاں حاصل کیں اور اس جامعہ میں دوران تعلیم مسلسل پہلی پوزیشن ہی حاصل کی اور 2006 کے آخر میں حکومت پاکستان اور حکومت مصر کی طرف سے اسکالرشپ پر اعلی تعلیم کے حصول کے لیے جامعۃ الازہر کا سفر کیا وہاں سے عربی زبان میں عبور حاصل کیا اورجامعۃ الازہر کی اصول الدین فیکلٹی سے حدیث شریف اور علوم حدیث میں تخصص کیا اور عرب لیگ یونیورسٹی سے مخطوطات میں ایم اے کیا اور ایم فل میں اپنا نام رجسٹرڈ کریا ہے۔ اور اب ورلڈایسوسی ایشن فار الازہر گریجوایٹس کے ارکان ہیں اور ورلڈایسوسی ایشن فار الازہر گریجوایٹس پاکستانی برانچ کو سپوکن پرسن بھی ہیں