محمد اظہار الحق (پیدائش 14 فروری 1948) اردو زبان کے شاعر ، کالم نگار اور تجزیہ کار اور پاکستان کے نامور دانشور ہیں۔ انھیں اردو ادب اور صحافت میں ان کی شراکت کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پزیرائی ملی ہے اور انھیں ادب اور شاعری کے شعبے میں ان کی خدمات کے لیے 2008 میں پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت مختلف ادبی اور قومی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ انھوں نے اردو شاعری کی پانچ کتابیں شائع کی ہیں اور روزنامہ دنیا میں"تلخ نوائ" کے عنوان سے کالم لکھتے ہیں ۔ [1]

محمد اظہار الحق  14فروری 1948کو جھنڈیاں فتح گنج ضلع اٹک میں پیدا ہوئے ۔ ان کا شمار غزل اور نظم کے ممتاز جدید شاعروں میں ہوتا ہے۔ انھوں نے شاعری میں موضوعات اور زبان کی سطح پر تازہ تر اضافے کیے ہیں۔ نئی شعری ترکیبیں اور لفظیات ان کے شعری بیانیے کا خاصہ ہیں۔ اظہار الحق نے ڈھاکہ یونیورسٹی سے اقتصادیات اور عربی ادبیات میں ایم اے کیا۔ اس کے بعد کچھ عرصے تک درس و تدریس سے وابستہ رہے۔ پھر سی ایس ایس کرکے اکاؤنٹس کے شعبے میں سول سرول کو ذریعۂ معاش بنایا۔  اس شعبے میں اعلی عہدوں پر فائز رہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Wikipedia"