ملامحمداکرم لاہوری فتاویٰ عالمگیری کی مجلس مؤلفین کے حصہ دار اورفتاویٰ کے ایک ربع کی تالیف کے ذمہ دار تھے۔

محمد اکرم لاہوری ملا یحیٰ کے فرزندتھے جو بہت ہی صاحب علم و فضل تھے ملا محمد اکرم متداولات اورکتب درسی پر مکمل عبور رکھتے تھے علم فقہ کے متبحر عالم مشہور تھے اس کے علاوہ حلم بردباری اورصلاح و پرہیز گاری سے متصف تھے اورنگزیب عالمگیر کے عہد میں شہزادہ کام بخش کے معلم مقرر ہوئے اور عنایات شاہی سے سرفراز تھے۔ اورنگزیب عالمگیر انھیں وسیع علم کی وجہ سے اَعلم کہا کرتا تھاستر سال سے زیادہ عمر پائی اور 1094ھ میں اورنگ آباد میں وفات پائی۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد 15 صفحہ 148 دانش گاہ پنجاب لاہور