محمد ذیشان عباسی
محمد ذیشان عباسی انجینئرنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ آپ NUST یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں ۔ ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت کے باوجود انھوں نے اپنے کو دینِ اسلام کے لیے وقف کر دیا اور تدریس کے لیے چناؤ جامعہ بیت السلام تلہ گنگ سے کیا اور مختصر سے ہی وقت میں اپنی محنت شاقہ سے اس ادارے کے طلبہ کو بامِ عروج تک پہنچانے میں مدد کی۔ انھیں کی سرپرستی اور نگرانی کی بدولت جامعہ بیت السلام تلہ گنگ سے طلبہ نہ صرف ملکی مقابلے جیتے بلکہ عالمی سطح پر بھی نام بنایا جو ان کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔