محمد شعیب مرزا
محمد شعیب مرزا ایک پاکستانی، بچوں کے مصنف اور ماہنامے پھول کے مدیر اعلیٰ ہیں۔
محمد شعیب مرزا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
وہ 2003ء سے ماہنامہ پھول سے وابستہ ہیں۔آپ نے بے شمار قومی اور بین الاقوامی سیمینارز اور کانفرنسوں میں شرکت کی، ہر جگہ بچوں کے ادب کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔ وہ اکادمی ادبیات اطفال کے زیر اہتمام بچوں کے ادیبوں کی سالانہ کانفرنس کرواتے ہیں جو ادب اور ادیبوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک قابلِ ستائش قدم ہے، اس کانفرنس میں ادیبوں میں تسنیم جعفری ایوارڈ سمیت مختلف ایوارڈ دیے جاتے ہیں -اس کے علاوہ ان کا ادارہ متعدد کتب بھی شائع کر چکا ہے -وہ متعد د ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں – ان کے لکھے گئے ڈراموں کو ریڈیو پر پزیرائی ملی ہے،
تصانیف
ترمیم- حیاتِ قائد اعظم اور نوجوان، (نیشنل بک فاؤنڈیشن سے ایورڈ یافتہ)
- فاتح کون، (بڑوں کے لیے سیاسی کالموں کا انتخاب)
- عاشق رسولﷺ نواب بہادر یار جنگ(، نیشنل بک فاؤنڈیشن سے ایوارڈ یافتہ)
- تایا ناتواں کے کا رنامے، (بچوں کے لیے طنز و مزاح تحریریں)
- شرارتی گلہری، (شفقت تنویر مرزا ایوارڈ، گورنمنٹ آف پنجاب اوررائٹرز گلڈ ایوارڈ یافتہ)
- آئیں ادیب بنیں، (رسائل کی ڈائریکٹری)
- آخری تحفہ۔(نامور ادیبون کی کہانیوں سے انتجاب)