محمد ظفر اقبال نوری
انجمن طلبہ اسلام کے سابق مرکزی صدر، مصطفائی برادری کے رہبر، انٹرنیشنل پیس مشن کے سربراہ اور مسجد الحسین ورجینیا امریکا کے روح رواں، ممتاز مذہبی اسکالر، نعت گو شاعر اور دراز قد مصنف
ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نوری زمانہء طالب علمی سے عملی اور قلمی جدوجہد میں مصروف ہیں، ڈاکٹر نوری ، ورجینیا (امریکا) میں مقیم ہیں۔ میدانِ سخن میں نعت گوئی ان کا محبوب مشغلہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے سلام و منقبت کے گراں مایہ شاہکار بھی قلم بند کیے اور پاکستان سے والہانہ محبت و عقیدت کے اظہار کے طور پر کئی نغمات بھی لکھے۔ مختلف موضوعات پر ان کے کالم بھی مختلف اخبارات کی زینت بنتے رہتے ہیں۔
ان کا نعتیہ مجموعہ مصحف ثنا کے نام سے شائع ہو چکا ہے ،