رکن پنجاب اسمبلی

محمد ندیم قریشی ولد جناب حکیم الدین قریشی یکم جنوری 1971ء کو ملتان میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1995ء میں بی ایس سی (آنرز) اور 1999ء میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ایم بی اے (ایگری مارکیٹنگ) کی ڈگریاں حاصل کیں۔ انھوں نے 1998ء تا 1999ء کے دوران بطور کونسلر خدمات انجام دیں۔ اور بطور نائب ناظم، تحصیل کونسل 2001ء سے 2005ء کے دوران رہے، انھیں 1998ء کے دوران دو بار میونسپل کارپوریشن، ملتان کے قائد حزب اختلاف کے طور پر کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ عام انتخابات 2018ء میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ بطور ممبر کشمیر کمیٹی پنجاب اور بطور چیئرمین والڈ سٹی پروجیکٹ ملتان کام کیا،