میاں محمود عالم سہروردی پہلے شخص ہیں، جنھوں نے پاکستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ ڈیزائن کیا۔انھوں نے پاکستانی ڈاک ٹکٹوں کے مختلف ڈیزائن قیام پاکستان سے قبل 1946ء میں تیار کر لیے تھے۔ وہ اس وقت محکمہ مواصلات کے شعبہ شہری ہوا بازی میں بطور ڈرافٹسمین ملازم تھے اور محکمہ کے جوائنٹ سیکرٹری مسرت حسین زبیری کے فرمان پر علاحدہ کمرے میں بیٹھ کر ان فرائض کی ادائیگی کی۔ یہ کئی نمونے تھے ،جن میں مسلم ثقافت اور تہذیب کی جھلک کے ساتھ مذہبی رنگ بھی نمایاں تھا ان دو خاص نمونوں کو زیادہ پسند کیا گیا، جن میں سے ایک مغلیہ محراب کے وسط میں ایک ہلال اور اس میں انصاف کی علامت ترازو بنایا گیا تھا۔ اس کی مالیت چھ پائی تھی جبکہ دوسرے ٹکٹ پر جس کی مالیت ایک آنہ تھی مغلیہ محراب میں ستارہ ہلال ڈیزائن کیا گیا تھا۔ جناب زبیری نے دونوں نمونے انگلینڈ کی ایک پبلشنگ فرم تھامس ڈی لاریو کو چھپائی کے لیے بھیج دیے اور یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان کے پہلے ڈاک ٹکٹ ہیں۔ میاں محمد عالم سہروردی کو پہلے ڈاک ٹکٹ کے اجرا پر محکمہ کے جوائنٹ سیکرٹری مسرت حسین زبیری نے سند عطا کی [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. انسائیکلو پیڈیا اوّل اوّل،از : زاہد حسین انجم)