ممحولہ (mobilome)؛ علم الحیاتیات میں کسی جاندار کے خلیہ میں موجود ایسے وراثتی (hereditary) سالمات یا بالفاظ دیگر DNA اور RNA کو کہا جاتا ہے کہ جو اپنی حالت میں قابلِ حرکت و نقل یا متحرک (mobile) ہوں؛ مثال کے طور پر plasmid وغیرہ۔ ان کے محمول یا قابل حرکت ہونے کی وجہ سے ہی ان سالماتِ وراثہ کو مشترکہ (مجموعی / کلّی) طور محمولہ کہا جاتا ہے؛ انگریزی میں یہ genome کے وزن پر بنایا گیا لفظ ہے جبکہ اردو میں اسے تمام یا کل (سمیت) کے مفہوم میں عربی قواعد کے مطابق حمولۃ کے ساتھ میم کا اضافہ کر کہ بنایا جاتا ہے جیسے کہ میم + وراثہ = موارثہ۔ حمولۃ (حمولت / حمولہ) کا لفظ حمل سے بنا ہے جس کے متعدد معنوں کے ساتھ نقل و حرکت دی جانے والی چیز اور نقل و حرکت دینے کے عمل کے معنوں کی وجہ سے یہاں حمولۃ کی مدد سے محمولہ بنایا گیا ہے کیونکہ ایک تو یہ کہ یہ لفظ موراثہ کے وزن پر آتا ہے اور دوسرے یہ کہ ایک اور ممکنہ انتخاب محمول کا لفظ، mobile phone کے لیے زیر استعمال ہے۔ اگر کہیں ضرورت پیش آجائے تو اس کی جمع محمولان کی جا سکتی ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم