کُروی عدسوں (Spherical Lenses) کی دونوں سطحیں ایک کرہ کا حصہ ہوتی ہیں۔ عدسے کے دونوں مراکزِ انحناء (Centers of curvature) سے گزرنے والا سیدھا خط محورِ بصری (optical axis) ، محورِ خاص (Principal Axis) یا محورِ اصلی کہلاتا ہے۔‘‘

’’ دوہرا عدسہ (Double lens) کے دونوں کروی سطحوں کے مراکزِ انحناء کو ملانے والا خطِ مستقیم محور خاص یا محورِ اصلی ہے۔‘‘

یا

’’ایک سیدھا خط جو کروی عدسے کے قطب اور مرکزِ انحنا میں سے گذرے اس خط کو محورِ خاص (Principal axis) کہتے ہیں۔‘‘

یا 

’’وہ خط جو عدسہ کے قطب اور مرکزِ انحنا میں سے گزرتا ہے محور خاص یا محورِ اصلی کہلاتا ہے۔‘‘

یا

’’عدسے کے دونوں مراکزِ انحناء سے گزرنے والا تصوراتی خطِ مستقیم محور خاص (Principal axis) کہلاتا ہے۔‘‘