محکمہ ترقی خواتین پاکستان میں صوبائی سطح پر صوبہ پنجاب، سندھ، پختونخوا اور صوبہ بلوچستان میں موجود ہیں۔ پنجاب وومن ایمپاورمنٹ پیکیج کا اعلان 8 مارچ 2012ء کو کیا گیا اور اس کے تحت صوبہ پنجاب میں اس ادارے کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ صوبہ سندھ میں 1979ء میں ترقی خواتین سیل قائم کیا گیا اور 1994ء میں محکمہ ترقی خواتین قائم ہوا اور 1998ء میں اسے محدود کر کے محکمہ سماجی بہبود اور بعد ازاں ادارہ بہبود آبادی کا حصہ بنا دیا گیا۔ سندھ میں 2003ء میں محکمہ ترقی خواتین دوبارہ قائم ہوا۔ صوبہ بلوچستان میں محکمہ ترقی خواتین کے قیام کا اعلان 3 نومبر 2009ء کو ہوا۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں محکمہ سماجی بہبود اور ترقی خواتین عورتوں کے حقوق، ترقی اور صنفی مساوات کے حوالے سے کام کر رہا ہے۔[1]

مقاصد

ترمیم

ان اداروں کے مقاصد میں یہ شامل ہے کہ عورتوں کے حقوق کو آئین اور قانون کے مطابق تحفظ فراہم کیا جائے اور عورتوں کے لیے اختیار اور صنفی برابری کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ کوشش بھی کی جائے کہ بوقت ضرورت مزید قوانین یا قوانین میں مزید ترامیم بھی متعارف کروائی جائیں۔ ان اداروں کا ایک اہم مقصد ہے کہ عورتوں کے سماجی اور معاشی اختیار میں بہتری کے لیے مواقع مہیا کیے جائیں اور سلسلے میں دہی علاقوں میں زیادہ کام کیا جائے۔

وزیر

ترمیم
فہرست وزرا
نمبر صوبہ عہدہ نام
1 صوبہ پنجاب سیکرٹری[2]
2 صوبہ سندھ وزیر شہلا رضا[3]
3 صوبہ خیبرپختوانخوا سیکرٹری[4]
4 صوبہ بلوچستان
5 گلگت بلتستان

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. The Newspaper's Staff Reporter (2021-02-14)۔ "Speakers for implementation of pro-women legislation" (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 فروری 2021 
  2. https://wdd.punjab.gov.pk/addressed_at_lahore_chamber_of_commerce
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 12 جولا‎ئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 فروری 2021 
  4. http://balochistan.gov.pk/departments/women-development-2/#1560770282399-0b7b2763-bcb5