مخزن فوائد

1886ء میں شائع ہونے والی اردو زبان کی قدیم لغت

مخزن فوائد اردو زبان کی ایک قدیم لغت ہے جو اردو اصطلاحات اور محاورات پر مشتمل ہے۔ یہ لغت قدیم دلی کالج کے پرنسپل مسٹر بوٹرسن کی سفارش نیاز علی بیگ نکہت نے مدون کی اور یہ 1886ء میں طبع ہوئی۔ اس میں مولف نے کافی تلاش و تحقیق کے بعد اردو محاورات جع کیے اور ہر محاورے کی سند کسی نہ کسی استاد کے شعر سے پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس میں اندراجات کی ترتیب حروف تہجی کے اعتبار سے قائم کی مگر محاورات کے اندراج کے سلسلہ میں یہ ترتیب قائم نہیں رہ سکی ہے۔[1]

مخزن فوائد
مصنفنیاز علی بیگ نکہت
ملکبرطانوی ہند کا پرچم برطانوی ہندوستان
زباناردو
صنفلغت
تاریخ اشاعت
1886ء

حوالہ جات

ترمیم
  1. ڈاکٹر مسعود ہاشمی،اردو لغت نویسی کا تنقیدی جائزہ، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی، 1992ء،ص 65-66