طبیعیات میں، حالت پیوند ایک ایسی حالت کو کہا جاتا ہے کہ جب دو یا دو سے زیادہ تعمیری اکائیاں (building blocks) آپس میں جڑ کر کوئی جسم یا ذرہ بناتے ہوں یا یوں کہ لیں کہ وہ بننے والا جسم یا ذرہ، زیریں ذرات سے مخلوط ہو۔ یہ تعمیری اکائیاں، جو جسم یا ذرات ہو سکتے ہیں، اپنی اپنی جگہ ایک واحد اکائی (مثلا بنیادی ذرات) کے طور پر عمل کرتے ہیں۔