مدائن
مدائن۔ اس مقام کا یونانی نام ٹیسی فون (Ctesiphon) ہے۔ یہ بغداد سے تھوڑے فاصلے پر جنوب میں دریائے دجلہ کے کنارے واقع ہے۔ چونکہ یہاں یکے بعد دیگرے کئی شہر آباد ہوئے اس لیے عربوں نے اسے مدائن (مدینہ کی جمع معنی متعدد شہر) کہنا شروع کر دیا آج کل اس جگہ سلمان پاک نامی شہر آباد ہے۔ جہاں قدیم طسیفون کے کھنڈر ہیں جن میں طاق کسریٰ بھی ہے، یونانی حکمران سلیوکس نے یہاں سلوقیہ کے نام سے دارالحکومت بنایا تھا بعد میں ساسانی دارالحکومت "مدائن"سلوقیہ سے ملحق ہو گیا۔[1]
حوالہ جات ترميم
- ↑ اٹلس فتوحات اسلامیہ ،احمد عادل کمال ،صفحہ 81،دارالسلام الریاض