یہ مدرسہ1911ء میں قاضی عبداﷲ صاحب نے ٹھیڑی خیرپور میں قائم کیا تھا۔ یہ مدرسہ آج بھی تشنگان علم وعمل کا ماویٰ ومرجع ہے مدرسے کے صدر مدرس اول مولانا محمد لغاری تھے ان کے بعد مولانا حماد اﷲ ہالیجوی اور آپ کے بعد مولانا حبیب اﷲ (ابن مولانا قاضی عبداﷲ) صدر مدرس اور پھر والد صاحب کے انتقال کے بعد مہتمم مقرر ہوئے۔ آپ کی رحلت کے بعد آپ کے صاحبزادے مولانافضل اﷲ شہید اور مولانا عبداﷲ بالترتیب اہتمام کے عہدے پر فائز ہوئے۔ اس مدرسہ کی شہرت نہ صرف سندھ، بلوچستان، پنجاب تک محدود تھی بلکہ ایران، افغانستان اور ہندوستان کے علاوہ دیگر قریبی ممالک کے طلبہ کی یہاں جوق درجوق آمد ہوتی تھی۔ مدرسہ دارالہدی کی خدمات کا اعتراف پاکستان وہندوستان کے بہت سے اکابر ومشاہیر نے کیا ہے۔ اس نے سندھ کی تعلیمی، تہذیبی اور اصلاحی تار یخ میں اپنی ایک مستقل جگہ پیدا کر لی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم