مراحل خاکہ
مراحل خاکہ (step outline)، جسے عموماً ’’بیٹ شیٹ‘‘ (beat sheet) کے نام سے جانا جاتا ہے، کہانی کا تفصیلی بیان ہوتا ہے جو فلم کے لیے کہانی کو منظرنامے میں ڈھالنے کی غرض سے لکھا جاتا ہے۔
مراحل خاکہ میں منظرنامے کی کہانی کے ہر منظر کی مختصر تفصیلات شامل ہوتی ہیں اور اکثر اوقات مکالموں اور کرداروں کے باہمی تعامل کا ذکر بھی موجود ہوتا ہے۔ سہولت کے پیشِ نظر، مناظر پر عموماً نمبر ڈال دیے جاتے ہیں۔
خیالی مسودہ پر کام کرنے والے لکھاری کے لیے مراحل خاکہ خاصا کار آمد ثابت ہو سکتا ہے۔