اردو دنیا میں واحد صاحبِ اسلوب شاعر، معاشرتی و سیاسی صورت حال کا شعور پیدا کرنے والے ممتاز اور معروف شاعر”

پیدائش ترمیم

نام مرتضیٰ بیگ برلاس اور تخلص برلاسؔ ہے۔ 30 جنوری 1934ء کو ریاست رام پور میں پیدا ہوئے ۔

تعلیم ترمیم

ابتدائی تعلیم گورنمنٹ کالج، مرادآباد سے حاصل کی۔ ایم ایس سی (ریاضی) 1955ء میں آگرہ یونیورسٹی سے کیا۔

عملی زندگی ترمیم

ستمبر 1956ء میں پاکستان آگئے۔ 1960ء میں آپ پنجاب سول سروس میں منتخب ہوئے اور مختلف اضلاع میں بطور مجسٹریٹ اور اسسٹنٹ کمشنر کے فرائض انجام دیے۔ 1976ء میں پاکستان آرٹس کونسل ، لاہور(الحمرا) کے ریذیڈنٹ ڈائرکٹر مقرر ہوئے۔ بعد ازاں آپ پھر صوبائی سول سروس میں آگئے اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی، خانیوال اور بہاول پور میں کمشنر کے عہدے پر فائز رہے۔شعر و سخن میں باقاعدہ اصلاح کسی سے نہیں لی۔

تصانیف ترمیم

آپ کی تصانیف کے نام یہ ہیں:

  • ’ تیشۂ کرب‘، ’اضطرار‘، ’گرۂ نیم باز‘، ’ارتعاش‘* (شعری مجموعے)، *’اپنے زخموں کا لہو‘* (سرگزشت)۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:283