مرتوروی نسخہ
مرتوروی نسخہ عہد نامہ جدید کی مسلمہ فہرست کا نامکمل حصہ جو اتھارویں صدی میں دریافت ہوا۔ مرتوروی (Muratori) نامی شخص نے اسے 1740ء میں میلان میں شائع کیا۔ یہ وہ مستند فہرست ہے جو 170ء میں کلیسیا میں رائج تھی۔ اس فہرست میں کتاب اعمال کو لوقا سے اور چوتھی انجیل اور مکاشفہ کی کتاب کو یوحنا سے منسوب کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں پانچ کتابیں شامل نہیں۔ چونکہ یہ نسخہ نامکمل ہے اس لیے اس سے کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ہماری کُتبِ مقدسہ از جی-ٹی مینلی۔ ناشرین مسیحی اشاعت خانہ۔ لاہور صفحہ 64