مرحلہ دوری اور وقت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

لغوی معنی

ترمیم

وہ مسافت جومسافر ایک دن میں طے کر لے مرحلہ کہلاتا ہے اس کی جمع مراحل ہے[1]

اصطلاحی معنی

ترمیم

سال کے سب سے چھوٹے دنوں میں ایک دن کی مسافت عام انداز میں چلنے کو مرحلہ اور تین مراحل پر مسافر کے احکام لاگو ہوتے ہیں

پیمائش

ترمیم

اس کی پیمائش 8 فرسخ اس میں تین دن کا سفر شمار ہو گا جو عام شخص پیدل چلے جس میں حسب عادت اترنا ،آرام کرنا ،کھانا اور نماز پڑھنا شامل ہے۔

شرعی استعمال

ترمیم

فقہا نے مراحل کے ساتھ سفر کو وابستہ کیا ہے جس سے رخصتیں ثابت ہوتی ہیں جیسے نماز میں قصر کرنا دو نمازوں کو جمع کرنا احناف کے نزدیک سفر 3 مراحل پر مشتمل ہوتا ہے جمہور کے نزدیک 24 ہاشمی میل یا 8 فرسخ ہے[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. المصباح المنیر
  2. موسوعہ فقہیہ ،جلد38 صفحہ 343، وزارت اوقاف کویت، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا