مرزا رسوا کے نسوانی کردار
مرزا رسوا کے نسوانی کردار ان کے ناولوں کا مرکزی موضوع ہیں ، وہ چاہے امراؤ جان ادا ہو یا شریف زادہ۔
مرزا رسوا نے اس تانیثی ناول میں کوٹھے سے جڑے نسوانی کردار پیش کیے ہیں جو اس عہد کے ترجمان تھے۔ مرزا رسوا نے کسی خاص پس منظر کے کرداروں کو ہی اپنے ناولوں میں نسوانی کرداروں کے طور پر پیش نہیں کیا بلکہ تنوع سے کام لیا ہے۔ ان کے ایک دوسرے ناول "شریف زادہ" میں تمام نسوانی کردار گھریلو ماحول سے تعلق رکھتے ہیں۔ مرزا رسوا نے ایک ہی عہد میں گھریلو اور بازاری عورتوں کے سماجی، نفسیاتی اور دیگر مسائل پر ناول لکھ کر خواتین کے ہمہ جہت مسائل کا جائزہ لیا ہے۔
مرزا رسوا کے ناول اور نسوانی کردار
ترمیممرزا رسوا ہادی اپنے ناول امراؤ جان ادا کے لیے مشہور ہیں جس میں مرکزی کردار امراؤ جان ادا ایک طوائف ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے ناول شریف زادہ میں مرکزی کردار ایک گھریلو نسوانی کردار ہے۔ مرزا رسوا ہادی کے نسوانی کرداروں پر توحید خان کی تحقیق ہندوستانی لائبریری مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی لائبریری کی زینت بھی ہے۔ [1]
ڈاکٹر توحید خان کی تحقیق
ترمیم"امراؤ جان ادا" اور "شریف زادہ کو بنیاد بنا کر ڈاکٹر توحید خان نے ایک مکمل تحقیقی کتاب بھی شائع کی ہے۔ [2] کتاب کے پہلے حصے میں ڈاکٹر توحید خان نے مرزا رسوا کی کتابوں اور تحاریر سے بحث کرنے کی بجائے عورتوں کے بارے میں مذاہب اور معاشروں کے نظریات اور روایتوں کے بارے میں لکھا ہے۔ مختلف تہذیبی مراکز میں عورتوں کو تاریخ کے روزن سے دیکھنے کی کوشش کی ہے جس میں عمومی طور پر دیگر ممالک کی عورتوں کی حالت زار سے بحث کی ہے اور خصوصی طور پر ہندوستانی معاشرے میں عورتوں کے بدلتے مقام کو قلمبند کیا گیا ہے۔ کتاب کے دوسرے حصے میں امراؤ جان ادا اور "شریف زادہ" کے نسوانی کرداروں کا تفصیلی جائزہ اور موازنہ پیش کیا گیا ہے جو متعدد اردو انگریزی رسائل اور جرائد پر مشتل ہے۔[3]
شاہد رعنا اور امراؤ جان میں مماثلت
ترمیمسرفراز حسین عزمی کے ناول شاہد رعنا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ مرزا رسوا کا ناول اس سے بہت مماثل ہے۔ گو ناول شاہد رعنا کی اشاعت امراؤ جان ادا سے پہلے ہو چکی تھی اور قرین قیاس ہے کہ مرزا رسوا نے اس سے کسی حد تک متاثر ہو کر اپنا ناول تخلیق کیا۔ [4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "مرزا رسوا کے ناولوں کے نسوانی کردار/ توحید خاں"۔ MANUU Library System۔ تخلیق کار پبلشر (شائع 1995)۔ 11 مارچ 2021
- ↑ توحید خان (11 مارچ 2021)۔ مرزا رسوا کے ناولوں کے نسوانی کردار (شائع 1995)
- ↑ "مرزا رسوا کے ناولوں کے نسوانی کردار"۔ ریختہ۔ 11 مارچ 2021
- ↑ موراکامی آسوکا (11 مارچ 2021)۔ "امراؤ جان اور شاہد رعنا میں نظریاتی بعد"۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان