مرض کی نظامت (انگریزی: Disease management) کی تعریف ایک ایسے باہمی مربوط صحت کی دیکھ ریکھ کے اقدامات اور پیام رسانی کے نظام سے کی جاتی ہے جو آبادیوں اور مخصوص حالات پر مرکوز ہو جس میں خود کی دیکھ ریکھ کی کوششیں کافی اہم ہیں۔ [1][2][3]

اہمیت

ترمیم

عوامی امراض کی نظامت، صحت کی دیکھ ریکھ ایک اہم امر ہے۔ مغربی ممالک جہاں طبی ماہرین کی تعداد خاصی طویل اور صحت سے جڑے اقدامات کافی وسیع ہیں، وہیں ترقی پزیر دنیا میں اس پر کافی توجہ اور کام کی ضرورت ہے۔ 2017ء میں دستیاب اعداد و شمار کی رو سے پاکستان میں 128 میڈیکل کالج ہیں جن میں سے صرف 70 میں دماغ کے ڈاکٹر موجود ہیں۔ جو مجموعی آبادی کا بہت ہی کم تناسب ہے۔ دنیا کے تمام ادیان میں انسانی زندگی کو بڑی اہمیت و مقام دیا گیا ہے۔ انسانی زندگی اور اچھی صحت دونوں کا تعلق بہت قریبی ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی اس بے پناہ ترقی نے جہاں انسانوں کے لیے زندگی کو بے شمار آسانیاں فراہم کی ہیں، وہیں ہم دیکھتے ہیں کہ نت نئی بیماریاں، امراض اور ساتھ ساتھ مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ اِن ایجادات کے فوائد یا نقصانات کے حوالے سے ایک جانب بحث جاری ہے تو دوسری جانب بڑھتے ہوئے امراض، اِن کے علاج اور بچاؤ پر بھی تحقیقات و مباحث جاری ہیں، جس کے لیے امراض کی مناسب نظامت ضروری ہے۔[4]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Care Continuum Alliance. Care Continuum Alliance (CCA) definition of disease management. Retrieved 2011-05-24.
  2. Congressional Budget Office. An analysis of the literature on disease management programs. آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cbo.gov (Error: unknown archive URL) 2004-10-13. Retrieved 2008-10-13.
  3. Coughlin JF، دیگر (اپریل 2006)۔ "Old age, new technology, and future innovations in disease management and home health care" (PDF)۔ Home Health Care Management & Practice۔ ج 18 شمارہ 3: 196–207۔ DOI:10.1177/1084822305281955۔ 2009-03-19 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-05-29
  4. دماغی واعصاب امراض کے ماہرین کی عالمی کانفرنس[مردہ ربط]