مرقع بایوئی ایک 70 میٹر (230 فٹ) لمبا اور 50 سنٹی میٹر (20 انچ) چوڑا کپڑا ہے جس پر باریک گُلکاری اور تصاویر کی کڑھائی کا کام ملتا ہے۔ یہ اہمیت کا حامل اس لیے ہے کیونکہ اِس چادری مرقع کو قرون وسطیٰ کے ادوار میں بنایا گیا تھا اور اِس پر کڑھی گئی تصاویر اُن واقعات کو بیان کرتی ہیں جن کے سبب برطانیہ پر نارمن حملہ پیش آیا۔ اِن قصّوں کے اولین کردار ولیم اوّل تھے جن کے واقعاتِ زندگی اِس مرقع پر موجود تصویروں میں بخوبی نمایاں ملتے ہیں۔

اِس چادری مرقع پر تصویروں کے ذریعے تقریباً 50 مناظر دکھائے گئے ہیں جن کو لاطینی زبان میں مخصوص عنوان بھی دیے گئے ہیں۔ کتان کی اِس چادر پر یہ تصویریں اون کے سوتی دھاگے کی مدد سے بنائی گئی ہیں۔