مرکزی جمعیت اہل حدیث، ہند

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند[1][2][3] یا جمعیت اہل حدیث ہند دعوت و اصلاح ، تعلیم و تربیت ، علم و تحقیق ، نشر و اشاعت ،تنظیم واحصائیات اور تعمیرات و رفاہ عامہ جیسے اہم محاذوں پر بھرپورجدوجہد کررہی ہے۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند ہندوستانی مسلمانوں کی سب سے قدیم دینی ،دعوتی،اصلاحی،تعلیمی،تربیتی اور رفاہی تنظیم ہے۔اس کی تاسیس 22؍دسمبر 1906ء کو مدرسہ احمدیہ ،آرہ بھوجپور ،بہار کے تاریخی سالانہ مذاکرہ علمیہ کے موقع پر ’’آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس‘‘ کے نام سے عمل میں آئی۔اورعلامہ حافظ محمد عبد اللہ غازی پوری(وفات1918ء) صدر،مناطر اسلام علامہ ثناء اللہ امرتسری(وفات 1948) ناظم اعلی اورعلامہ شمس الحق ڈیانوی صاحب عون المعبود (1911ء) خازن منتخب ہوئے۔تقسیم ہند کے بعد مجلس عاملہ منعقدہ 20،19،18؍جنوری 1954ء میں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کا نام بدل کر’’ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند‘‘ کر دیا گیا۔اس کی پورے ملک میں 24؍صوبائی اور ہزاروں ضلعی،شہری اور مقامی شاخیں ہیں۔

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام چونتیسویں آل انڈیا اہلحدیث کانفرنس کی تیاریاں آخری مرحلہ میں"
  2. "امیر اہلحدیث ہند کی آل الشیخ سے ملاقات"
  3. "مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے جمعیت کے دونوں گروپوں کے انضمام کا باقاعدہ کیا اعلان"