مرکزی خامرئے
مرکزی خامرے (nuclease) ایسے آب پاشیدے ہوتے ہیں جو مرکزی ترشہ کے فاسفوڈائی ایسٹر بانڈ کو توڑنے کا کام انجام دیتے ہیں اور اس کے نتیجے کے طور پر قلیلہ نیوکلیوٹائڈ (oligonucleotides) پیدا ہوتی ہیں۔ مرکزی خامروں کی درجہ بندی ان کے رکیزوں (substrate) کی بنیادوں پر کی جاتی ہے۔ مثلا داخلی مرکزی خامرہ یا خارجی مرکزی خامرہ، پھر یہ کہ ان میں سے بھی ہر ایک یا تو رائبو نیوکلیئز یا پھر ڈی آکسی رائبو نیوکلیئز ہو سکتا ہے۔ |