مرکز انحناء
(مرکز انحنا سے رجوع مکرر)
عدسہ کی کروی سطح کا مرکز مرکزِ انحناء (Center of curvature) کہلاتا ہے۔
یا
’’ایک عدسہ چاہے وہ مقعر ہو یا محدب دو کروی سطحوں ہر مشتمل ہوتا ہے۔ ان میں سے ہر سطح کرہ کا ایک حصہ تشکیل دیتی ہے۔ ان کروں کے مراکز کو عدسے کا مراکزِ انحناء (Centers of curvature) کہتے ہیں۔‘‘
’’کروی عدسے کا انعطافی سطح، کرہ کا ایک حصہ بناتی ہے۔ اس کرہ کا ایک مرکز ہوتا ہے۔ یہ نقطہ کروی عدسے کا مرکزِ انحناء کہلاتا ہے۔‘‘ اسے عام طر پر C کی علامت سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ جونکہ دو مراکزِ انحناء ہوتے ہیں اس لیے اسے C1 اور C2 سے ظاہر کیا جاتا ہے۔