جب کسی جسم کو دائرے میں حرکت دینے کے لیے اس پر قوت لگائی جاتی ہے۔ تو اس میں ایک مزاحمت یا ردِ عمل پیدا ہوتا ہے۔ جو جسم کو مرکز کے اندر کھینچنے کی بجائے مرکز سے دور پھینکنے کی کوشش کرتا ہے۔ پس اس ردِ عمل کی قوت کو مرکز گریز قوت (انگریزی: Centrifugal force) کہتے ہیں۔