صحابی میسرہ بن مسروق عبسی کا مزار ، یہ اردن کے شہر سلط سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر "میسرہ گاؤں" میں واقع ہے ۔ یہ ایک پتھروں سے تعمیر کردہ مقام ہے اور صحابی رسول حضرت میسرہ بن مسروق عبسی رضی اللہ عنہ سے منسوب ہے۔
حضرت میسرہ بن مسروق رضی اللہ عنہ بنو عبس کے وفد میں شامل تھے، جو نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا۔ آپ نے حجۃ الوداع میں شرکت کی اور کئی تاریخی واقعات کا حصہ رہے۔ ان کا انتقال 23 یا 24ھ میں ہوا ۔ [1]
یہ مقام نہ صرف مذہبی اہمیت رکھتا ہے بلکہ اردن کے تاریخی ورثے کا ایک حصہ ہے، جو سیاحوں اور زائرین کی توجہ کا مرکز ہے۔