مزامنت
اِس اسم سے مشابہ تصورات کے لیے دیکھیے: مزامنیت (synchronicity)
مزامنت (Synchronization / Synchronisation) دراصل وقت گیری (Timekeeping) ہے جس میں کسی نظام کو یک ساز و یک آواز چلانے کے لیے واقعات میں ہم آہنگی کی ضرورت ہوتی ہے۔
وہ نظامات، جن کے تمام حصّے متزامنہ میں چلتے ہوں، متزامن (نظامات) کہلاتے ہیں۔
یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں اجسام کو ایک ہی وقت میں چلانے کے لیے اُن کے حصّوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کی جاتی ہے۔ آسان اُردو میں اِس کو ہمگاہی، ہم زمان کاری اور ہم وقت کاری یا ہم وقت سازی کہا جا سکتا ہے۔
وجہ تسمیہ
ترمیماردو میں لفظ Synchronization اور ذیل میں درج متعلقہ اصطلاحات کو ایک بنیادی عربی لفظ، زمن، سے اخذ کیا جاتا ہے، جس کے معنی زال اور میم پر زبر زَمَن کے ساتھ وقت کے ہوتے ہیں۔ اسی لفظ زمن سے اردو میں دیگر الفاظ جیسے ؛ زمانہ اور زمان وغیرہ بھی بنائے جاتے ہیں اور مستعمل ہیں۔ یہاں ایک بات کا لحاظ لازم ہے کہ یہی ابجد ز م ن اگر میم پر زیر کے ساتھ زَمِن کی صورت ہوں تو اس کے معنی وقت کی طوالت کے اظہار پر آتے ہیں جیسے مزمن (Chronic) وغیرہ۔
متعلقہ اِصطلاحات
ترمیم- synchronization: مزامنت (بطور صفت و اسم) / تَزامن (بطور فعل)
- synchronism: تَزامن
- synchrotron : متزامنہ
- synchronous: مُزامِن
- synchronized: مُتَزامِن
- synchrony: تزامنہ
- synchronize: متزامن، متزامن بنانا، مزامنت کرنا
- synchronizing: متزامن کاری، مزامنت سازی
- synchronistic: متزامنی، مزامنتی
نیز دیکھیے
ترمیم- غیرتزامنہ (Asynchrony)
- تزامن (Synchronism)
- مزامن (synchronizer)
- وقت (Time)